محکمہ معدنیات اور انڈسٹری گلگت بلتستان حکومتی عدم توجہی کے باعث بری طرح متاثر ہو رہا ہے

Wishing all the bravest people of Gilgit Baltistan a 75th Independence Day of Islamic republic of Pakistan
August 12, 2022

Minimum Wage Board meeting.

A meeting of Minimum Wage board Gilgit Baltistan has been convened under the chairmanship of Chairman/Secretary labour GB for the year 2023, and recommended 30000 minimum wage  for  unskilled labour to provincial government.May 22, 2023
Show all

 

قدرت نے گلگت بلتستان کو معدنیات کی دولت سے نواز رکھا ہے بے حساب معدنی وسائل کے ھوتے ھوئے گلگت بلتستان کے عوام غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار ہیں ان پہاڑوں میں درجنوں اقسام کی انتہائی قیمتی معدنیات موجود ہیں لیکن یہاں کے عوام کے معیار زندگی میں کوئی بہتری نھیں اسکی۔

گلگت بلتستان میں کئی حکومتیں آئی اور چلی گئی لیکن جو شعبہ گلگت بلتستان کو معاشی طور پر ترقی دے سکتا ہے وہ کسی بھی حکومت کے دور میں درکار توجہ حاصل نہ کرسکا۔

معدنیات کا شعبہ پالیسی سازی کے حوالے سے جہاں حکومتی توجہ کا طالب گار ہے تو وہی اس اہم شعبے کو انتظامی سطح پر بھی مظبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

محکمہ معدنیات اور انڈسٹری گلگت بلتستان حکومتی عدم توجہی کے باعث بری طرح متاثر ہو رہا ہے موجودہ حکومت کے اقدار میں آنے کے بعد اب تک پانچ سیکریٹری تبدیل کئے گئے ہیں.

سیکریٹریٹ کا سٹاف نہ ہونے کے باعث ڈاریکٹریٹ کا سٹاف اٹیجمنٹ پر ہے نیز معدنیات کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے کرائے کی بلڈنگ حاصل کرکے درجنوں دفاتر تبدیل کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ سنجیدہ کوششیں کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *