قدرت نے گلگت بلتستان کو معدنیات کی دولت سے نواز رکھا ہے بے حساب معدنی وسائل کے ھوتے ھوئے گلگت بلتستان کے عوام غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل سے دوچار ہیں ان پہاڑوں میں درجنوں اقسام کی انتہائی قیمتی معدنیات موجود ہیں لیکن یہاں کے عوام کے معیار زندگی میں کوئی بہتری نھیں اسکی۔ گلگت بلتستان میں کئی حکومتیں آئی اور چلی گئی لیکن جو شعبہ گلگت بلتستان کو معاشی طور پر ترقی دے سکتا ہے وہ کسی بھی حکومت کے دور میں درکار توجہ حاصل نہ کرسکا۔ معدنیات کا شعبہ پالیسی سازی کے حوالے سے جہاں حکومتی توجہ کا طالب گار ہے تو وہی اس اہم شعبے کو انتظامی سطح پر بھی مظبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ محکمہ معدنیات اور انڈسٹری گلگت بلتستان حکومتی عدم توجہی کے باعث بری طرح متاثر ہو رہا ہے موجودہ حکومت کے اقدار میں آنے کے بعد اب تک پانچ سیکریٹری تبدیل کئے گئے ہیں. سیکریٹریٹ کا سٹاف نہ ہونے کے باعث ڈاریکٹریٹ کا سٹاف اٹیجمنٹ پر ہے نیز معدنیات کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے کرائے کی بلڈنگ حاصل کرکے درجنوں دفاتر تبدیل کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ سنجیدہ کوششیں کریں.